استنبول،ماسكو، 27 نومبر (رائٹر)روس نے ترکی کے خلاف اقتصادی حملے کی وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف شعبوں میں پابندی کے علاوہ اس کے ساتھ مشترک سرمایہ کاری کے منصوبوں کو بھی بند کیا جا سکتا ہے۔
روس کے وزیر اعظم دیمتری مدویدیف نے ایک ٹیلی ویژن چینل کو دیے گئے بیان میں کہا کہ’’
ترکی کے خلاف تجارت، ٹرانسپورٹ اور سیاحت کے میدان میں پابندی عائد کی جائے گی اور مشترک سرمایہ کاری کے منصوبوں کوبھی بند کیا جا سکتا ہے‘‘۔
مسٹر مدویدیف نے کہا کہ روس میں ترکی کے اقتصادی مفادات کو محدود کرنا یا روکنا اور غذائی اجناس سمیت دیگر سامانوں کی فراہمی روکنے جیسے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔